17 جنوری 2013 - 20:30

لبنان کی پارلیمنٹ میں المستقبل دھڑے کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم فؤاد سنیورہ نے شام کے بحران کے حل کے لیے ایران کی چھ شقوں پر مشتمل تجویز کو مثبت قرار دیا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فؤاد سنیورہ نے بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی سے ملاقات میں علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران شام کو لبنان تک پھیلنے سے روکنے کے لیے ایران کی کوششیں اور اصولی موقف قابل تعریف ہے۔ انہوں نے علاقے میں قبائلی فتنے کے خطروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لبنان اور عرب دنیا کے ساتھ ایران کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے بحران شام کے سیاسی حل کے لیے ایران کی تجویز کی وضاحت کرتے ہوئے اس بحران کے لبنان پر منفی اثرات کو روکنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔
/110